بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے لیے 1 ارب 29 کروڑ ڈالر کی نئی رقم جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ واشنگٹن میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے معاشی پروگرام کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔
آئی ایم ایف نے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کے تحت 1 ارب 9 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط جبکہ ریزِیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فنڈ کے تحت 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط جاری کرنے کی منظوری دی۔
پاکستان نے 36 ماہ پر مشتمل EFF پروگرام ستمبر 2024 میں حاصل کیا تھا، جس کے تحت پہلی قسط 1 ارب ڈالر ستمبر 2024 میں جاری ہوئی،دوسری قسط 1 ارب ڈالر مئی 2025 میں ملی۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فنڈنگ سے پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوگا اور مجموعی معاشی صورتحال میں بہتری آنے کی توقع ہے۔