پاکستان کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے حال ہی میں مردوں کی دوسری شادیوں پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ بہروز سبزواری وصی شاہ کے ٹاک شو میں مہمان تھے جہاں انہوں نے کہا کہ اگر کسی مرد کی پہلی بیوی زندہ اور موجود ہے تو دوسری شادی کرنا اللہ کی بڑی نعمت کے خلاف ہے اور یہ ایک امتحان کی طرح ہے۔
بہروز سبزواری نے کہا اگر آپ کی پہلی بیوی موجود اور زندہ ہے چاہے وہ اچھی ہو یا بری، اور آپ اس کی موجودگی میں دوسری شادی کریں تو یہ اللہ کی سب سے بڑی نعمت پر ایک امتحان ہے۔ اگر آپ کی بیوی اچھی ہے تو دوبارہ شادی کی ضرورت کیا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ بعض مشہور شخصیات، جیسے اقرار الحق حسن نے تین بار شادی کی ہے اور ایسی صورتحال میں فیصلہ کرنا ایک چیلنج ہوتا ہے۔ اداکار نے مذاقاً کہا کہ وہ یہ نہیں بتانا چاہتے کہ دوسری شادی کے بعد زندگی کس رخ پر جاتی ہے۔
بہروز سبزواری نے اپنی بات کے دوران سخت الفاظ استعمال کرنے پر معذرت بھی کی۔ ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا کچھ صارفین نے ان کی رائے کی حمایت کی تو کچھ نے تنقید کی۔
واضح رہے کہ بہروز سبزواری نے کئی مشہور ڈراموں جیسے خدا کی بستی، تنہائیاں، زندگی گلزار ہے، ہمسفر میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے ہیں اور اپنے صاف گو اور کھلے بیانات کے لیے جانے جاتے ہیں۔