لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کی کارروائیاں شدت اختیار کر گئیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پانچ مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران پانچ منشیات فروش ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مارے جانے والے ملزمان ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژن کی پولیس حراست میں تھے اور CCD اہلکار انہیں منشیات کی ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے۔
اسی دوران ملزمان کے ساتھیوں نے اچانک اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں مبینہ مقابلہ شروع ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تمام زیرِحراست منشیات فروش مارے گئے جبکہ CCD ٹیم محفوظ رہی۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور جرائم کے متعدد مقدمات درج تھے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔