طیاروں سے بھی زیادہ تیز رفتار ٹرین تیار

image

600 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ چین کی جانب سے ٹرین کے سفر کو طیاروں سے بھی زیادہ تیز رفتار بنایا جا رہا ہے۔

جی ہاں واقعی چین میں ایسی ٹرین تیار کی گئی جو کراچی سے لاہور کے درمیان جتنا فاصلہ محض ڈھائی گھنٹے میں طے کرسکے گی۔

ابھی جاپان کی ایم ایل ایس ماگلیو کو دنیا کی تیز ترین ٹرین قرار دیا جاتا ہے جو 361 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہے۔

مگر چین میں میگنیٹک لیوی ایشن یا ماگلیو ٹیکنالوجی پر مبنی ایک ٹرین کی آزمائش کی گئی ہے جو بیشتر طیاروں سے زیادہ تیز رفتاری سے سفر کرسکتی ہے۔

خیال رہے کہ ماگلیو ٹیکنالوجی سے ٹرینیں مخصوص مقناطیسی ٹریک پر فضا میں معلق ہو کر تیزرفتاری سے سفر کرتی ہیں۔

فضا میں معلق ہونے کے باعث ٹرین کے لیے رگڑ اور آواز کی آلودگی جیسے مسائل سے بچنا ممکن ہوتا ہے اور اس کی رفتار بھی بڑھتی ہے۔

گزشتہ دنوں اس ٹرین کے کانسیپٹ ماڈل کو 17 ویں ماڈرن ریلوے نامی نمائش کے دوران پیش کیا گیا۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ یہ ٹرین محض 7 سیکنڈز میں 600 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے کے قابل ہوگی۔

اس سپر فاسٹ ماگلیو ٹرین کی بدولت بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان سفر محض ڈھائی گھنٹوں میں طے ہوسکے گا جو ابھی دیگر فاسٹ ٹرینوں سے ساڑھے 5 گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔

اس ٹرین کی آزمائش جون میں چین کے صوبے Hubei میں Donghu لیبارٹری میں کی گئی تھی۔

1968 فٹ ٹریک پر اس ٹرین نے آزمائش کے دوران محض 7 سیکنڈ میں 404 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ لی تھی۔

البتہ ابھی یہ واضح نہیں کہ اسے کمرشل بنیادوں پر کب تک استعمال کیا جاسکے گا کیونکہ اس کے لیے ابھی کافی کام ہونا باقی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts