دنیا کا سب سے بڑا مریخی پتھر 4.3 ملین ڈالرز میں نیلام

image

مریخ سے زمین پر گرنے والا نایاب شہابی پتھر نیلامی میں ریکارڈ قیمت پر فروخت، ماہرین کے مطابق یہ مریخ کا سب سے بڑا ٹکڑا ہے جو زمین پر دستیاب ہے

دنیا کے سب سے بڑے مریخ سیارے کا پتھر 4.3 ملین ڈالرز میں نیلام ہوگیا۔

زرائع کے مطابق مریخ سے آیا 54 پاؤنڈ وزنی شہابیہ نیویارک میں سوتھبیز نیلامی میں فروخت ہوا، این ڈبلیو اے 16788 نامی شہابیہ 24.5 کلو گرام وزنی تھا۔

2023 میں نائجر کے دور دراز علاقے اگادیز میں مریخ سے آیا شیہابیہ دریافت ہوا تھا۔

دنیا بھر میں صرف 400 مریخی شہابیے دریافت ہوئے ہیں جبکہ نیلام ہونے والا شہابیہ زیادہ قیمتی تھا۔

یہ شہابیہ ایک خاص قسم کی چٹان اولیون مائکروگابرواِک شیرگوٹائٹ سے تعلق رکھتا ہے جو مریخی میگما کے آہستہ ٹھنڈا ہونے سے وجود میں آئی،

اس میں پائروکسین اور اولیوین جیسے اہم معدنیات پائے جاتے ہیں اور اس کی سطح شیشے جیسی چمکدار ہے جو فضا سے گزرتے وقت گرتےوقت کسی روشن ستارے جیسی معلوم ہوتی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts