ماحولیاتی آلودگی کے خلاف مائیکروسافٹ کا انقلابی اقدام

image

ٹیکنالوجی کی دنیا کی بڑی کمپنی مائیکروسافٹ نے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف ایک منفرد اور غیر روایتی حکمت عملی اختیار کی ہے۔

کمپنی نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی کے لیے انسانی اور حیوانی فضلے کو زیرِ زمین دفن کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

مائیکروسافٹ نے ایک معاہدے کے تحت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی "والٹڈ ڈیپ" سے 49 لاکھ میٹرک ٹن پائیدار کاربن ریموول خریدنے کا اعلان کیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت 'بائیو سلری' — جو کہ انسانی اور فارم کے فضلے کا مرکب ہوتا ہے — کو زمین سے تقریباً 5000 فٹ نیچے پمپ کیا جائے گا۔

تاکہ ماحول میں موجود کاربن کو طویل عرصے کے لیے محفوظ طریقے سے ختم کیا جا سکے۔

یہ معاہدہ آئندہ سال سے نافذ العمل ہوگا اور 12 سال کے عرصے پر محیط ہوگا۔ ہر ٹن کاربن جو زیر زمین محفوظ کیا جائے گا۔

اس کے بدلے مائیکروسافٹ کو ایک کاربن ریموول کریڈٹ ملے گا۔

جو کاربن اخراج میں کمی کے بین الاقوامی معیار کے مطابق شمار کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام گرین ہاؤس گیسز کے اثرات کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

اور دیگر اداروں کو بھی ماحول دوست حل اپنانے کی ترغیب دے سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts