کراچی چیمبر کی درخواست پر کراچی میں کاروباری سرگرمیاں معطل ، سبزی منڈی اور فروٹ منڈی میں بھی کاروبار بند ، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر جاوید بلوانی ہنگامی اجلاس کے بعد اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر آج ہڑتال کرینگے، پورا کراچی بند ہوگا، کالے قانون کیخلاف پورے ملک میں ہڑتال ہونی چاہیے، زبانی بات پر بھروسہ نہیں تحریری یقین دہانی کرائیں۔ جاوید بلوانی نے کہا کہ کراچی کی تمام ایسوسی ایشن نےآج ہڑتال کی کال کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہم تاجر ہفتہ میں سات دن کام کرتے ہیں ٹیکس بھی دیتے ہیں جبکہ سرکاری ملازم پانچ دن کام کرتے ہیں جس میں بیوروکریٹس شامل ہیں ہم نے وزیر اعظم کو بھی دراخوست دی ہے،آج پورے ملک میں ہڑتال ہوگی، اس میں ٹرانسپورٹرز سمیت شہر کی تمام مارکیٹ کے نمائندے موجود ہیں چھوٹے تاجروں کی نمائندوں کے لوگ موجود ہیں ایکسپورٹرز بھی موجود ہیں پورے ملک میں پر امن ہڑتال ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ٹیکس کا پیسہ کوئی حرام کا تو نہیں ہے ہم تاجر کا ملک کی معیشت میں کلیدی کردار ہوتا یے ہمیں جو خواب دیکھایا جاتا یے وہ الگ یے آنکھیں بند کرکے تو بڑی چیزیں دیکھ سکتے ہیں حکومت بھی اس کی مانند ہیں وہ آنکھیں بند کرکے فیصلہ کرتی یے مہنگائی کہاں ختم کی گئی یے اگر ہمارا مسئلہ حل نہیں ہوا تو مزید ہڑتال کریں گے مسئلہ حل نہیں ہوا تو صنعتکاری اس ملک میں نہیں کریں گے بلکہ دبئی جائیں گے ۔