کراچی میں آج بادل برسیں گے ، شہر میں آج سے مون سون کا تیسرا اسپیل انٹری لے گا ، محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے تیسرے اسپیل کے زیر اثر کراچی میں آج ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے.
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے قریب آج دوپہر یا شام میں گہرے بادل بن سکتے ہیں ، جس سے شہر میں آج ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل درمیانی شدت کی بارش کا ایک اچھا اسپیل برس سکتا ہے جبکہ ایک اور مون سون سسٹم جولائی کے آخر میں سندھ پر اثر انداز ہوسکتا ہے