ویتنام میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 34 سیاح ہلاک، متعدد لاپتہ

image

ویتنام میں سیاحوں کی کشتی الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 34 افراد ہلاک جبکہ آٹھ تاحال لاپتا ہیں۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ونڈر سیز نامی کشتی سیاحوں کو شمالی ویتنام کے مشہور سیاحتی مقام ہا لانگ لے جا رہی تھی کہ جب طوفان کے باعث وہ الٹ گئی۔

رپورٹس کے مطابق ونڈر سی کشتی میں 48 مسافر اور عملے کے پانچ ارکان سوار تھے جو تمام ویتنامی شہری تھے۔ 

وی این ایکسپریس اخبار کے مطابق امدادی کارکنوں نے 11 افراد کو بچا لیا اور ڈوبنے کے مقام کے قریب سے لاشیں نکال لیں۔ 23 افراد لاپتہ ہیں۔

حکام نے پہلے بتایا تھا کہ 12 افراد کو بچا لیا گیا ہے تاہم بعد میں ان کی تعداد 11 بتائی گئی۔

اخبار کے مطابق تیز ہواؤں کی وجہ سے کشتی اُلٹی۔ زندہ نکالے جانے والوں میں ایک 14 سالہ لڑکا بھی شامل ہے جو الٹنے والی کشتی کے نیچے بننے والے ایک ایئر پاکٹ میں پھنس گیا تھا۔

زیادہ تر مسافر سیاح تھے جن میں تقریباً 20 بچے بھی شامل تھے جن کا تعلق ملک کے دارالحکومت ہنوئی سے تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts