ٹھٹھہ بائی پاس پر بس حادثہ.. جماعت اسلامی کے 5 کارکنان سمیت 6 افراد جاں بحق

image

کراچی سے کینجھر جھیل جانے والی بس ٹھٹھہ بائی پاس پر حادثے کا شکار ہوگئی، افسوسناک واقعے میں جماعت اسلامی کے 5 کارکنان سمیت 6 جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی ہیں، جو پکنک منانے کے لیے صبح سویرے کینجھر جھیل جا رہے تھے۔ بس ٹھٹھہ بائی پاس پر سڑک سے کچے میں اتر کر الٹ گئی تھی۔

جاں بحق ہونے والوں میں اسد نور، عبدالرؤف، بشر فرید، ابرار، ارباب اور بس کا کنڈیکٹر شامل ہیں۔ 7 شدید زخمی افراد سول اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ زخمیوں میں چیئرمین یوسی 4 اورنگی عطائے ربی، وائس چیئرمین کرامت علی، جاوید اقبال، فیضان، بشیر، وقاص رفیق، باسط، شاہ رخ، فیضان، عبدالاحد، ارشد علی، امیر زیب، گوہر علی، شبیر، انور و دیگر شامل ہیں۔ جاں بحق اور زخمی افراد آپس میں دوست، رشتے دار اور ایک ہی محلے کے رہائشی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کو زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts