پاکستان رینجرز (سندھ)، پولیس اور کسٹمز انفورسمنٹ نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کوئٹہ بس ٹرمینل، حب ریور روڈ یوسف گوٹھ سے اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کر لی ہیں۔ اسمگل شدہ سامان میں بھاری مقدار میں غیر ملکی خشک دودھ، ٹائل پٹی، چھالیہ اور مختلف اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔ برآمد کیے گئے سامان کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء 5 مزدا ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز انفورسمنٹ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔