’بے بی گروک‘ کیا ہے؟ ایلون مسک نے والدین کو خوشخبری سنا دی

image

ارب پتی شخصیت اور ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے بچوں کیلئے خاص دوستانہ مواد اے آئی چیٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے ’بے بی گروک‘ نامی اے آئی چیٹ بوٹ اعلان ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا ہے۔

اگرچہ مسک نے اس منصوبے کی مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں، لیکن اس اعلان نے خاصی توجہ حاصل کی ہے۔

گزشتہ برس 23 مئی کو ایلون مسک نے خبردار کیا تھا کہ سوشل میڈیا کا بڑا حصہ بچوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

کیونکہ سوشل میڈیا اے آئی کے درمیان ڈوپامین (Dopamine) کو زیادہ سے زیادہ کرنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے والدین پر زور دیا تھا کہ وہ بچوں کو نظر آنے والے سوشل میڈیا مواد کی مقدار محدود کریں۔

کیونکہ ان کا ذہن ایسے اے آئی کے ذریعے پروگرام ہو رہا ہے جو صرف ڈوپامین کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔

ڈوپامین (Dopamine) ایک کیمیائی مادہ (neurotransmitter) ہے جو ہمارے دماغ میں پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اسے اکثر ”خوشی کا ہارمون“ یا ”انعام دینے والا کیمیکل“ کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ہمیں خوشی، اطمینان، اور انعام جیسے احساسات دلاتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts