چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے گورنر کے پی کو نامزد کر دیا

image

اپوزیشن جماعتوں نے مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری کے لیے کسی فرد کو نامزد کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کے پاس جمع کرائی گئی درخواست، کے پی اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری کے لیے کسی کو نامزد کریں۔

اب چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے اپوزیشن کی درخواست پر مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری کے لیے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو نامزد کر دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts