غیرت کے نام پر دہرا قتل۔۔ ملزم سردار شیر باز عدالت میں پیش! ویڈیو مناظر

image

چند روز پہلے کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں ایک مرد اور خاتون کے قتل کے ہولناک واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد عوام شدید غم و غصے کا شکار ہے۔ البتہ کیس کے سوشل میڈیا پر آنے کے بعد متعلقہ حکام نے نوٹس لیا اور اب اس کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم سردار شیر باز ساتکزئی کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں کیس کی سماعت جج محمد مبین نے کی۔

پولیس کی تحقیقاتی ٹیم ایس سی آئی ڈبلیو نے عدالت سے ملزم کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد سردار شیر باز کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر تفتیشی ادارے کے حوالے کر دیا ہے تاکہ تفتیشی عمل مزید آگے بڑھایا جا سکے۔

ایس سی آئی ڈبلیو کے حکام کے مطابق اس دوران کیس کے محرکات، ممکنہ سہولت کاروں اور واقعے کے پسِ پردہ حقائق کا جائزہ لیا جائے گا۔ عدالت نے تفتیشی ادارے کو ہدایت دی ہے کہ ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

ڈیگاری کے اس قتل کیس نے نہ صرف مقامی سطح پر تشویش پیدا کی ہے بلکہ شہر میں قانون و انصاف کے نظام پر بھی نگاہیں مرکوز ہو گئی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ تفتیشی عمل کس سمت میں آگے بڑھتا ہے اور کیا انصاف اپنے انجام کو پہنچتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow