دہرے قتل کی واردات میں جوڑے کو 16 گولیاں ماری گئیں، پولیس سرجن

image

کوئٹہ میں دہرے قتل کی واردات کے دوران خاتون کو 7 جبکہ مرد کو 9 گولیاں ماری گئیں۔ اس بات کا انکشاف پوسٹ مارٹم رپور ٹ میں ہوا۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں قتل کیے جانے والے جوڑے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، جس کے مطابق خاتون کو 7 اور مرد کو 9 گولیاں ماری گئیں۔

یاد رہے کہ مقتولین کی قبرکشائی آج کی گئی تھی۔ پولیس سرجن عائشہ فیض نے پوسٹ مارٹم کیا۔ رپورٹ کے مطابق قتل 4 جون 2025 کو کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow