کراچی: تیسر ٹاؤن سے موٹرسائیکل چور گینگ کا کارندہ گرفتار، 5 موٹرسائیکلیں برآمد

image

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن کے دوران کراچی کے علاقے تیسر ٹاؤن میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث گینگ کے ایک اہم ملزم عدنان قریشی عرف میچ کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 5 چوری شدہ موٹر سائیکلیں،5 نمبر پلیٹس،موٹر سائیکل کے تین فوٹو کاپی دستاویزات،ایک اصل موٹر سائیکل دستاویز اور موبائل فون برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ناصر خان، عبدالعزیز خان عرف آصف، نبیل عرف کالا، بلاول اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملوث رہا ہے۔ گینگ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزم کو برآمد شدہ مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow