کراچی: سٹی پولیس نے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

image

سٹی پولیس کراچی نے تین روز قبل نوجوان عادل کے قتل میں ملوث دو ملزمان اویس اور زوہیب کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول عادل اور ملزم اویس کے درمیان سابقہ رنجش چلی آ رہی تھی کیونکہ دونوں ایک ساتھ کام کرتے تھے۔ اویس نے اپنے ماموں زکریہ کے ساتھ مل کر برگر کے ٹھیلے پر فائرنگ کرکے عادل کو قتل کیا۔ واقعے میں ملوث دیگر دو ملزمان تاحال مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے مزید بتایا کہ گارڈن پولیس چوکی کے قریب نوجوان عبداللہ کے قتل کیس میں بھی پیش رفت ہوئی ہے۔ مقتول عبداللہ کا اپنے چچا ذوالفقار سے گھریلو تنازع چل رہا تھا۔ ملزم ذوالفقار عبداللہ کو بہانے سے باہر لے گیا اور ٹریفک پولیس چوکی کے قریب گولی مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ذوالفقار محکمہ پولیس میں تعینات ہے اور قتل میں استعمال ہونے والا سرکاری اسلحہ اس کے قبضے سے برآمد کر لیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow