کریم آباد اور فیروز آباد میں ٹریفک حادثات، دو افراد جاں بحق، خاتون ڈرائیور گرفتار

image

شہر قائد کے علاقوں کریم آباد اور فیروز آباد میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ضلع وسطی کے علاقے کریم آباد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق شخص کی شناخت 25 سالہ سعد ولد خورشید عمر کی حیثیت سے ہوئی جبکہ زخمیوں کے نام عبداللہ ولد صمداور طاہب ولد علی اظہربتائے گئے۔ جاں بحق شخص اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب فیروز آباد تھانے کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 40 سالہ راجہ وسیم گلزار جاں بحق ہوگیا، پولیس نے سوزوکی کلٹس کار سوار خاتون ڈرائیور امبرین سمیرا کو گرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لے لی جس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow