گھگر پھاٹک کے قریب میاں، بیوی اور بچے کا لزہ خیز قتل

image

گھگر پھاٹک کے قریب میاں بیوی اور معصوم بچے کو تیز دھار آلے کےذریعے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق بلوچستان کے ڈسٹرکٹ لسبیلہ سے بتایا جا رہا ہے، قتل ہونے والوں میں 45 سالہ عبدالمجید، 40 سالہ سکینہ اور 6 سالہ عبدالنبی شامل ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی اور معصوم بچے کا قتل ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش کر رہی ہے، مقتولین کا تعلق ودھو قوم سے بتایا جا رہا ہے۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گھگر پھاٹک سے ملنے والی تین لاشوں کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے گہناؤنے جرم کا ارتکاب کرنے والے عناصر کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow