امن و امان اور سکیورٹی اقدامات سے متعلق سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس

image

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی اقدامات سے متعلق سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز کراچی، اسپیشل برانچ و اسٹیبلشمنٹ،ڈی آئی جیز اسٹیبلشمنٹ، ہیڈ کوارٹرز اور اے آئی جیز، ایڈمن، آپریشنز نے بالمشافہ جبکہ زونل، ڈویژنل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پیز انویسٹی گیشنز نے ذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

حکومت پاکستان و حکومت سندھ کی جانب سے "معرکہ حق" کو بھرپور انداز میں منانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دوران ضلع اور صوبائی سطح پر سرکاری اور غیر سرکاری تقاریب کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔

معرکہ حق کے دوران دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر اپنی افواج اور قوم کو بھرپور خراج تحسین و ستائش پیش کیا جائے گا۔ ماہ اگست کے دوران ہر ضلع میں یوم شہداء پولیس، معرکہ حق اور یوم آزادی کی سرکاری تقاریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ تمام افسران متعلقہ اضلاع میں سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کریں۔ اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کے اشتراک سے کومبنگ آپریشنز اور آئی بی اوز ایکشن کریں۔ ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز متعلقہ اضلاع کا سکیورٹی آڈٹ یقینی بنائیں۔

اجلاس میں کہا گیا کہ کومبنگ اور انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز (IBOs) میں خفیہ معلومات پر فوکس رکھا جائے۔ پولیس نفری کو تقریبات اور سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دیں، امن و امان کے حالات اور مضبوط سکیورٹی اقدامات کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow