پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش سے انڈیا کی انڈیگو ایئرلائن کا منافع کم ہو گیا

image

انڈیا کی سب سے سستی سمجھے جانے والی فضائی کمپنی ’انڈیگو‘ نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی آمدن میں معمولی سا اضافہ ریکارڈ کیا ہے تاہم اسے گذشتہ سال کے مقابلے میں سست قرار دیا جا رہا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ’انڈیگو‘ کی آمدن میں سست روی کی بنیادی وجوہات میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اور حالیہ دنوں میں پیش آنے والا فضائی حادثہ قرار دی گئی ہیں۔

’انڈیگو‘ کی اپریل سے جون کی سہ ماہی کے دوران آمدنی میں 4.7 فیصد اضافہ رپورٹ کیا گیا جو 204.96 ارب انڈین روپے (2.34 ارب ڈالر) بنتا ہے۔ یہ اضافہ گذشتہ سال اسی مدت میں ریکارڈ کی گئی 17.3 فیصد ترقی کے مقابلے میں نمایاں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

’انڈیگو‘ کے سربراہ پیٹر ایلبرز کا کہنا ہے کہ ’جون کی سہ ماہی میں متعدد بیرونی چیلنجز درپیش آئے، جنہوں نے ہوا بازی کے شعبے کو متاثر کیا۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’اپریل میں انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں عام شہریوں پر حملے کے بعد انڈیا اور پاکستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں نے سفر کے رجحان کو متاثر کیا، جس کے نتیجے میں سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوئیں۔‘

’ان ہی ایام میں جون میں احمد آباد میں ایک فضائی حادثہ پیش آیا جس میں ’ایئر انڈیا‘ کے طیارے کے گرنے سے 260 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس حادثے کے بعد مسافروں میں فضائی سفر کا ایک خوف بھی ہے جس کی وجہ سے پروازوں کی طلب میں کمی ہوئی ہے۔‘

پیٹر ایلبرز نے کہا کہ ’مجموعی طور پر ان واقعات نے فضائی سفر کی مارکیٹ پر اثر ڈالا ہے، تاہم دوسری سہ ماہی میں صورت حال کچھ بہتر ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow