ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز کے دوران شدید جھٹکے، ہنگامی لینڈنگ کے بعد 25 مسافر ہسپتال منتقل

image

امریکی شہر سالٹ لیک سٹی سے نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم جانے والی ڈیلٹا ایئرلائنز کی ایک پرواز کو شدید جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یہ واقعہ 30 جولائی کو پیش آیا اور اس کے بعد پرواز کو ہنگامی طور پر منی ایپلس سینٹ پال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا پڑا۔

خبر کے مطابق اس واقعے سے متاثر ہونے والے 25 مسافروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایئرلائن نے ایک بیان میں بتایا کہ ’طیارہ شام 7 بج کر 45 منٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا، جس کے بعد طبی عملہ فوراً جہاز پر سوار ہوا تاکہ مسافروں کی حالت کا جائزہ لیا جا سکے۔ طیارے میں کل 275 مسافر اور عملے کے 13 ارکان سوار تھے۔‘

Passengers speak out after "significant turbulence" onboard a Delta flight, headed from Salt Lake City to Amsterdam, sent 25 people to the hospital: "There's a moment where we thought we were going down." https://t.co/B8KPFXIfJi pic.twitter.com/jS37EeIecG

— ABC News (@ABC) July 31, 2025

فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق ’پرواز جیسے ہی 37 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچی تو اس نے اچانک جھٹکوں کا سامنا کیا۔ طیارہ کچھ دیر کے لیے 38 ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچ گیا پھر اچانک 35 ہزار 800 فٹ تک کی بلندی تک آگیا۔‘

ڈیلٹا ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ ’ہم ہنگامی حالات میں ڈیل کرنے والے عملے کے تعاون پر شکرگزار ہیں۔ مسافروں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہماری کیئر ٹیم مسافروں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ان کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہے۔‘

یہ واقعہ ایک بار پھر فضائی سفر کے دوران ممکنہ خطرات اور حفاظتی اقدامات کی اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow