پاکستان کے پہلے ملی نغمے سے لے کر آج تک کے نایاب ترانوں کی کہانی ! ابصار احمد کی زبانی

image

کیا آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان کا سب سے پہلا ملی نغمہ کب تیار ہوا تھا؟ نہیں نا۔ تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سب سے پہلے ملی نغمہ کب تیار ہوا اور اس کے بعد کے بہت سےخوبصورت نغموں کے بارے میں بھی تفصیل سے بات کرنےکے لیے ملتے ہیں ابصار احمد سے جو خود بھی براڈ کاسٹ کے پیشے سے منسلک رہے اور انھیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ان کی پاس پاکستان کے تمام ملی نغموں اور ترانوں کا ذخیرہ بھی موجود ہے۔

ابصار احمد کے مطابق سب سے پہلا ملی نغمہ آل انڈیا مسلم لیگ نے 1944 میں ریکارڈ کیا تھا، اس کے بعد پاکستان کا قیام عمل میں آنے کے بعد یہ نغمہ پاکستان ریڈیو اسٹیشن سے بجایا گیا۔

یہی نہیں بلکہ ابصار احمد کے نایاب ذخیرے میں آپ کو مشرقی پاکستان کے۔ الگ ہونے قبل کے خوبصورت ملی نغمے بھی سننے کو ملیں گے جو بنگلہ زبان میں ریکارڈ کیے گئے تھے اس کے علاوہ ملی نغمہ "میرا انعام پاکستان" جسے جمیل الدین عالی نے سنہ 1971 کے بعد تحریر کیا تھا اسے آپ نے نصرت فتح علی کی آواز میں تو سنا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ خان صاحب سے پہلے یہ ملی نغمہ معروف گلوکار احمد رشدی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ خون کو گرما دینے والے جنگی ترانے بھی ابصار احمد کے خزانے کا حصہ ہیں بلکہ پہلی اسلامی کانفرنس کے موقع پر ریڈیو پاکستان سے خصوصی طور پرنشر ہونے والا ملی نغمہ بھی ابصار احمد کے پاس محفوظ ہے۔ ان سے مزید جانتے ہیں آئیے اس وڈیو میں


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US