ماضی کی مشہور اداکارہ نرما آج کل کہاں اور کس حال میں ہیں؟ نئی ویڈیو کلپ سامنے آگئی

image

پاکستانی شوبز کی ماضی کی معروف اداکارہ نرما ایک طویل عرصے بعد دوبارہ خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ نرما نے اپنے کیریئر کے دوران تمغۂ امتیاز یافتہ گلوکارہ شازیہ منظور کے مقبول گانے ’’بتیاں بجائی رکھ دی وے‘‘ پر دلکش اسٹیج ڈانس سے بے پناہ شہرت حاصل کی تھی۔

آخری مرتبہ وہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’شیر لاہور‘‘ میں نظر آئیں، جس کے بعد انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ تقریباً گیارہ سال کی غیر حاضری کے بعد اب ایک مرتبہ پھر ان کی جھلک مداحوں کو دیکھنے کو ملی ہے۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

ویڈیو شیئر کرنے والا یہ کلپ ٹک ٹاک پر اپلوڈ ہوا، جس میں نرما کو گلابی ٹی شرٹ اور جم ٹراؤزر میں اپنے فٹنس انسٹرکٹر کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس منظر سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اس وقت وزن میں کمی اور جسم کو فٹ رکھنے میں مصروف ہیں۔

ایک اور وائرل کلپ میں وہ سرمئی ٹی شرٹ اور سفید پتلون میں کافی پرجوش انداز میں نظر آتی ہیں۔ دونوں ویڈیوز میں نرما نے میک اپ نہیں کیا، اور ان کے چہرے کی قدرتی ساخت سے واضح ہے کہ انہوں نے کسی قسم کی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی۔

ویڈیوز سامنے آتے ہی مداحوں نے فوراً انہیں پہچان لیا، خوشی کا اظہار کیا اور یہ سوال بھی اٹھایا کہ وہ طویل عرصے تک اسکرین سے دور کیوں رہیں، ساتھ ہی ان کی کمی کا ذکر بھی کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US