کاش پاکستان کے پاس فیلڈ مارشل جیسا جمہوری لیڈر بھی ہوتا، سینیٹر فیصل واوڈا

image

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی قابلیت کو بین الاقوامی سطح پر منوا لیا ہے اور کاش پاکستان کے پاس ان جیسا جمہوری لیڈر بھی ہوتا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر جاری اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عالمی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو جنگ میں بد ترین شکست اور ٹیرف میں عالمی شرمندگی کے بعد فیلڈ مارشل نے ایک اور کانامہ سر انجام دیا۔

امریکا کی جانب سے بھارت کے اسپانسرڈ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو امریکا کی جانب سے عالمی دہشت گرد قرار دے دیا گیا جو کسی معرکے سے کم نہیں جس کا مطلب بھارت ہی دہشت گرد ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر نے اپنی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر ثابت کر دیا ہے مگر افسوس کہ پاکستان میں نہ ماضی میں کوئی ان جیسا جمہوری لیڈر تھا نہ آج ہے اور نہ مستقبل میں نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس پیشرفت کے بعد مزید کیا اقدامات سامنے آتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US