آزاد کشمیر کے انتخابی عمل پر سنگین سوالات، ن لیگ اور الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ تھا: شرجیل میمن

image

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات پر ردعمل دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور الیکشن کمیشن کے درمیان گٹھ جوڑ موجود تھا۔

اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابی عمل پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں اور متعدد حلقوں سے بے ضابطگیوں کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابات سے متعلق سامنے آنے والے تحفظات کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہوسکے۔

سینئر وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل مکمل طور پر شفاف، آزاد اور غیرجانبدار ہونا چاہیے، کیونکہ عوامی مینڈیٹ کا احترام جمہوری نظام کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتخابی عمل پر اعتراضات سامنے آئیں تو متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کا قانونی اور شفاف طریقے سے جائزہ لیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US