پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مثبت رجحان برقرار رہا اور مارکیٹ کا آغاز نمایاں تیزی کے ساتھ ہوا۔
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 516 پوائنٹس اضافے سے کھلا، جبکہ ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 568 پوائنٹس بڑھ کر 178,768 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
اسٹاک بروکرز کے مطابق مہنگائی میں کمی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی اور کمپنیوں کے رزلٹ سیزن سے متعلق مثبت توقعات مارکیٹ کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہو رہی ہیں۔
دوسری جانب اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار امریکا اور ایران کے درمیان متوقع مذاکرات پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، جس کے باعث مارکیٹ میں محتاط سرمایہ کاری کا رجحان برقرار ہے۔