چھواروں کے ساتھ آبِ زم زم بھی بانٹا۔۔ سُکینہ خان کا مکہ مکرمہ میں نکاح ! دلہا کون ہے؟ دلچسپ تصاویر

image

پاکستانی اداکارہ سکینہ خان نے مکہ مکرمہ میں نکاح کی سعادت حاصل کرنے کے بعد عمرہ ادا کیا اور اس خوشی کے موقع پر مداحوں کے ساتھ تصاویر اور لمحات شیئر کیے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوریز میں انہوں نے نکاح کے موقع پر تقسیم کیے جانے والے چھواروں، آبِ زم زم اور ایک کارڈ کی تصویر پوسٹ کی، جس پر جوڑے کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار درج تھا۔

سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہونے والے نکاح کے دعوت نامے نے مداحوں کی تجسس ختم کرتے ہوئے دلہے کا نام بھی ظاہر کر دیا، جو کہ رومان بتایا گیا۔ نکاح کے بعد سکینہ خان نے اپنے مایوں کی جھلکیاں بھی شیئر کیں، جو تیزی سے سوشل میڈیا پر پھیل گئیں۔

مایوں کی تصاویر میں اداکارہ روایتی دلہنوں سے ہٹ کر ایک سادہ اور منفرد انداز میں نظر آئیں۔ انہوں نے زرد ساڑھی کا انتخاب کیا، ہلکا میک اپ کیا اور پھولوں کے زیور پہن کر اپنی شخصیت کو ایک خوشگوار مگر سادہ رنگ دیا۔

مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے جیسے ہی ان کے نکاح کی خبر دیکھی، سوشل میڈیا پر مبارکباد اور دعاؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ یہ موقع نہ صرف اداکارہ کی ذاتی خوشی کا لمحہ تھا بلکہ ان کے چاہنے والوں کے لیے بھی ایک یادگار خبر بن گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US