سابق شوہر گاڑی بیچ کر سونا خریدنا چاہتے تھے لیکن۔۔ طلاق اور دوسری شادی کے باوجود بشریٰ انصاری پہلی شادی کی یادوں میں کھو گئیں

image

"میں آپ کو تقریباً 45 سال پرانی ایک بات بتا رہی ہوں۔ 1978 میں جب انصاری صاحب سرکاری نوکری میں ٹی وی کے ملازم تھے اور ماہانہ 1200 روپے کما رہے تھے، تو انہوں نے میرے والد سے کہا کہ وہ اپنی کار بیچ کر سونے کے زیور خرید سکتے ہیں اور ولیمے کے لیے قرض لے سکتے ہیں۔ میرے والد نے صاف انکار کر دیا اور کہا، ‘کار تمہارے کام آئے گی، تم اس میں سفر کرو گے، لیکن زیور کسی کام کا نہیں ہوگا۔ اور فضول خرچی کے لیے قرض لینے کی بھی ضرورت نہیں۔ لوگ تو کھانا کھا کر چلے جائیں گے اور تم قرض میں پھنس جاؤ گے۔ ولیمے کا انتظام میں خود کر دوں گا اور نکاح سادہ ہوگا۔’ اللہ جانتا ہے کہ ہماری شادی صرف ایک ہزار روپے میں ہوئی، نہ کوئی قرض لیا، نہ زیور، نہ فضول اخراجات, بعد میں ہمیں ایک پیسہ بھی واپس نہیں کرنا پڑا۔"

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ، گلوکارہ اور لکھاری بشریٰ انصاری نے گڈ مارننگ پاکستان کے 14 اگست اسپیشل شو میں اپنے سادہ نکاح کی یادگار کہانی سنائی۔ بشریٰ انصاری نے بتایا کہ کس طرح ان کے والد نے اُس وقت بھی فضول خرچی سے بچنے اور سادگی اپنانے کا سبق دیا، جب شادی جیسے موقع پر لوگ اکثر قرض اور غیر ضروری اخراجات میں پھنس جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمل نہ صرف انہیں قرض کے بوجھ سے بچا گیا بلکہ زندگی کا ایک قیمتی سبق بھی دے گیا کہ خوشی دکھاوے میں نہیں بلکہ سکون اور عملی سوچ میں ہے۔ بشریٰ انصاری کا یہ پیغام آج کے دور کے مہنگے اور فضول خرچ شادیوں کے رجحان میں ایک تازہ اور بامعنی یاد دہانی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US