میرے پاس بہت آپشن ہیں لیکن۔۔ دوسری شادی کرنے والے فیصل قریشی نے سسر کو کیسے منایا تھا؟

image

"میں نے اپنے سسر کو صاف صاف کہا کہ میں زندگی میں سیٹل ہونا چاہتا ہوں۔ اگر صرف وقت گزاری مقصود ہوتی تو شوبز میں رہتے ہوئے میرے پاس بہت آپشنز ہیں، لیکن میرا مقصد ایک پرسکون اور مستحکم فیملی بنانا ہے۔"

پاکستان کے مقبول ترین اداکار فیصل قریشی نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ سنایا۔ پروگرام ہسنا منع ہے میں اپنی اہلیہ ثنا فیصل کے ساتھ شریک گفتگو ہوئے تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ثنا کو دیکھتے ہی فوراً پروپوز کیا۔ ثنا نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ فیصل پہلے ان کے والد سے بات کریں تاکہ دیکھا جا سکے کہ بات آگے بڑھتی ہے یا نہیں۔

فیصل نے بتایا کہ ثنا کے والد ایک نہایت بااصول اور ڈسپلن پسند انسان ہیں۔ انہوں نے مجھے بٹھایا اور ایک باقاعدہ انٹرویو لیا۔ اسی دوران میں نے ان کے سامنے دل کی بات کھول دی کہ میری خواہش سنجیدہ رشتے اور گھریلو سکون کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی صاف گوئی اور سنجیدگی ہی تھی جس نے ان کے سسر کو قائل کیا اور پھر صرف ایک ماہ کے اندر ثنا اور فیصل کی شادی ہوگئی۔ آج دونوں اپنے دو بچوں کے ساتھ ایک خوبصورت اور مضبوط رشتہ نبھا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US