خود اپنے مریض سے شادی کر لی اور۔۔ گھریلو تشدد پر ڈاکٹر زینب کا ڈاکٹر نبیہہ پر کڑا وار ! صارفین نے علیزے سلطان کی یاد کروادی

image

"پہلے یہ بات اپنے شوہر کو سمجھائیں۔"

"آپ نے اپنے مریض سے شادی کرکے اپنے پیشے کی قسم توڑی۔"

"کیا یہ تحریر شوہر کی ساکھ بچانے کے لیے لکھی گئی ہے؟"

یہ وہ تبصرے ہیں جو سوشل میڈیا صارفین نے فواد خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب کے بیان کے بعد کیے۔

اداکار فیروز خان کا شمار پاکستان کے مقبول ترین ستاروں میں ہوتا ہے، ان کی پیشہ ورانہ کامیابیاں جتنی نمایاں ہیں، ان کی ذاتی زندگی بھی اتنی ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہے۔ پہلی شادی کے اختتام پر پیدا ہونے والے تنازعات نے انہیں خاصا موضوعِ بحث بنایا، تاہم اب وہ ڈاکٹر زینب کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں اور دونوں اکثر تقریبات میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔

حالیہ دنوں ڈاکٹر زینب، جو پیشے کے اعتبار سے ماہرِ نفسیات ہیں، نے گھریلو تشدد پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ "تشدد کبھی محبت کی علامت نہیں ہوسکتا اور عورت کو اپنی عزتِ نفس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔" ان کے اس مؤقف کو اس وقت زیادہ توجہ ملی جب ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی ایک وائرل ویڈیو سامنے آئی، جس میں گھریلو تشدد کو درست قرار دیا گیا تھا۔

ڈاکٹر زینب کے اس بیان نے جہاں کئی خواتین کو متاثر کیا وہیں انٹرنیٹ صارفین نے فیروز خان کے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے تنقید بھی کی۔ کسی نے ان کی نیت پر سوال اٹھایا تو کسی نے ان کے رشتے کو متنازع بنا ڈالا۔ یوں ایک سنجیدہ موضوع پر دیا گیا بیان لمحوں میں سوشل میڈیا کی بحث بن گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US