وہ زہر اگل رہی تھی۔۔ ریشم نے بشریٰ انصاری سے کس چیز کی معافی مانگی ؟ ویڈیو میں روبی انعم کی سچائی بتا دی

image

"میں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک تھیٹر اداکارہ بشریٰ انصاری جیسی عظیم فنکارہ کے خلاف زہر اُگل رہی تھی۔ اس کی زبان اور انداز اتنے ناگوار تھے کہ مجھے شرمندگی محسوس ہوئی کہ لاہور جیسے شہر سے تعلق رکھنے والی کوئی آرٹسٹ ایسی باتیں کر رہی ہے۔ بشریٰ انصاری جی ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کیا، وہ علم و حکمت کی بات کرنے والی باوقار ہستی ہیں۔ ان کے بارے میں ایسے الفاظ سن کر میرا دل دکھا۔ بشریٰ انصاری جی! میں اس فنکارہ کے رویے پر آپ سے معذرت خواہ ہوں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ لاہور کے کچھ فنکار بڑے ناموں کو بدنام کر کے ہی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پہلے فردوس جمال نے ہمایوں سعید کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اب یہ حرکت۔ حقیقت یہ ہے کہ بشریٰ انصاری پر تنقید کرنے سے پہلے انسان کو ان کے مقام تک پہنچنا چاہیے۔ ایسی لیجنڈ کے خلاف باتیں سن کر مجھے بہت افسوس ہوا۔"

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اور سینئر اداکارہ ریشم نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے بشریٰ انصاری کے حق میں آواز بلند کر دی۔ لاہور سے تعلق رکھنے والی اداکارہ روبی انعم کے سخت جملوں کے بعد ریشم نے نہ صرف انہیں کھری کھری سنائیں بلکہ بشریٰ انصاری سے دل کی گہرائیوں سے معذرت بھی کی۔

ریشم کے بیان نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ لوگ کہنے لگے کہ ریشم نے روبی انعم کو الفاظ کے ذریعے ایسا جواب دیا ہے جو کسی تھپڑ سے کم نہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے جملے وائرل ہو گئے اور تعریفوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

اداکار عمران عباس نے بھی ریشم کی حمایت میں تالیاں بجانے والا ایموجی شیئر کر کے ان کے جذبے کو سراہا۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ ریشم نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف ایک کامیاب فنکارہ ہی نہیں بلکہ ایک باشعور اور بڑے دل والی شخصیت بھی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US