دہشت گردی کے مقدمہ میں فیروز آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کو اسپیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو پیش کردیا گیا۔
پولیس نے فرحان غنی اور دیگر ملزمان کے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی۔
تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کا ہے، ملزمان کو پیر کےروز انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔
تفتیشی افسر کی استدعا پر عدالت سے ملزمان فرحان غنی سمیت دیگر کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔