صرف 1 سال میں اتنی رونق کردی ہے کہ۔۔ شاہین آفریدی کے بیٹے کی پہلی سالگرہ کا کیک کیسا تھا؟ شاہد آفریدی کا خوبصورت پیغام

image

"ہیپی برتھ ڈے عالیار، ایک سال ہو گیا! وہ لمحہ کبھی نہیں بھول سکتا جب پہلی بار تمہیں اپنی بانہوں میں اٹھایا تھا، تمہاری مسکراہٹ، ننھے قدم اور بڑھتے ہوئے دن ہماری زندگی کا سب سے حسین سفر ہیں۔ تم ہماری سب سے بڑی رحمت اور سب سے بڑی خوشی ہو، ماما اور بابا تم سے بےحد محبت کرتے ہیں۔"

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے عالیار کی پہلی سالگرہ پر دل کو چھو لینے والا پیغام لکھ کر مداحوں کے دل جیت لیے۔ شاہین نے اپنے انسٹاگرام پر بیٹے کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے والد ہونے کی خوشی اور اللّٰہ کی نعمت پر شکرگزاری کا اظہار کیا۔

یہ صرف شاہین ہی نہیں بلکہ ان کے سسر اور پاکستان کرکٹ کے عظیم آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی اس خوشی کے لمحے میں پیش پیش نظر آئے۔ انہوں نے نواسے کے لیے محبت بھرا پیغام دیا: "میرے عالیار کو پہلی سالگرہ مبارک ہو، صرف ایک سال میں تم نے ہمارے دلوں میں اتنی محبت اور رونق بھردی کہ لفظ کم پڑ جاتے ہیں۔ اللّٰہ تمہیں صحت، خوشیوں اور مقصد بھری زندگی عطا کرے، تم بےحد پیارے اور چاہے جانے والے ہو۔"

شاہین اور شاہد آفریدی کے ان پیغامات نے مداحوں کو بھی بےحد متاثر کیا جو کمنٹس میں عالیار کے لیے دعائیں اور نیک تمنائیں دے رہے ہیں۔ یہ لمحہ نہ صرف ایک سالگرہ بلکہ خاندان کے خوبصورت رشتوں اور بے پناہ محبت کا عکاس ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US