کراچی میں ٹریفک حادثات تھم نہ سکے ڈمپر نے ایک اور قیمتی جان لے لی۔ ملیر ملت ٹاؤن میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں ڈھائی سالہ بچہ عون محمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ بچے کے والد زخمی ہوئے۔
حادثے میں موٹرسائیکل کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ جاں بحق بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم ڈمپر کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور کلینر کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔