فشریز میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار

image

پولیس نے فشریز میں ڈیڑھ کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان سمیت قاتل اور منشیات فروش گرفتار کر لیے۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈاکس کے علاقے فشریز میں واردات ہوئی تھی جس میں کورین کمپنی کےایک کروڑ 52 لاکھ سے زائد رقم لوٹی گئی تھی، واردات میں کمپنی کے 13 چیکس بھی لوٹ لیے گئے تھے، پولیس نے سڑکوں پر لگے کیمروں کے علاوہ بینک کے فوٹیجز بھی حاصل کیے، شاہ رخ عرف شہروز کو اتحاد ٹائون اور دوسرے ملزم عثمان غنی کو کورنگی سے گرفتار کیا، اب تک اس کیس میں 20 لاکھ روپے کی ریکوری ہوچکی ہے، دیگر پانچ ملزمان نظرو ، صابر ، عادل اور سہیل عرف بنگالی کے بارے میں تفصیلات مل گئی ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 9 اگست کو گریکس کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر جمیل نامی شخص جاں بحق ہوگیا تھا، ملزم پولیس یونیفارم میں ملبوس تھا، اس کیس میں 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

جمیل کی طارق روڈ پر کرنسی ایکس چینج کی دکان تھی،ملزم جمیل کی دکان پر بطور سکیورٹی گارڈ ملازمت کرتا تھا، ملزم نے اپنے ساتھیوں کو فون کرکے بتایا کہ جمیل رقم لے کر نکل چکا ہے ،دونوں ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

تیسری کارروائی سیمنز چورنگی کے قریب کل رات کو کی گئی جس میں 21کلو چرس برآمد کی گئی،کل رات کو ہی ایک گاڑی سے اسنیپ چیکنگ کے دوران کلاشنکوف اور پستول سمیت چار ہتھیار اور ایمونیشن بھی ملا، اکبر نامی شخص کو ڈیلیوری دینا تھی، ملزم شہزاد سمیت دو خواتین نصرت اور مختار اں بی بی کو گرفتار کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US