منیشا روپیتا پاکستان کی وہ پہلی ہندو خاتون ہیں جو ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) ہیں اور کراچی کے علاقے کلفٹن میں تعینات ہیں۔
ان کا تعلق سندھ کے ایک پسماندہ اور چھوٹے سے ضلع جیکب آباد سے ہے جہاں سے انھوں نے اپنی پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن حاصل کی۔ ایم بی بی ایس کے داخلہ ٹیسٹ میں ’ایک نمبر سے‘ پیچھے رہ گئیں تو انھوں نے ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کی ڈگری لی اور بغیر کسی کے علم میں لائے سندھ پبلک سروس کمشین کے امتحان کی تیاری کرتی رہیں، امتحان پاس کیا اور 438 امیدواروں میں 16ویں پوزیشن حاصل کی۔
منیشا نے کہا کہ وہ اس تاثر کو ختم کرنا چاہتی ہیں کہ ’اچھے گھر کی لڑکیاں تھانے نہیں جاتیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں۔