پنجاب میں بارشوں کا نواں اسپیل آنے کو تیار، طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

image

پی ڈی ایم اے نے آگاہ کیا ہے کہ پنجاب میں بارشوں کا نواں سلسلہ 29 اگست سے 2 ستمبر تک جاری رہے گا اور اس دوران مختلف اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔اس تناظر میں صوبے کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مون سون بارشوں کے نتیجے میں دریائے چناب، راوی اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

حالیہ صورتحال کے پیش نظر تمام ڈپٹی کمشنرز سمیت محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اس کے ساتھ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ خراب موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دریاؤں کے کنارے سیر و تفریح سے گریز کریں اور غیر ضروری سفر نہ کریں۔مزید کہا گیا کہ ایمرجنسی کی صورتحال میں شہری پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر فوری رابطہ کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US