ضلع ملیر پولیس نے تھانہ بن قاسم کے پولیس افسر کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 18 اگست کو اے ایس آئی محمد خان ابڑو کو شہید کیا گیا، واقعہ کے بعد تفتیش کی گئی، رشتہ داروں سمیت سب کے بیانات لیے گئے، یہ کیس ہمارے لیے بلائنڈ کیس تھا، واقعہ میں استعمال گاڑی کو قبضے میں لیا گیا۔
غلام قادر لاشاری نامی شخص کو گرفتار کیا گیا تھا، ایک پولیس مقابلہ ہوا تھا جس میں شہید افسر بھی شامل تھا، قاتل اس ہی گروپ کے کارندے ہیں، ملزم کو پورٹ قاسم کے قریب کارروائی میں گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ منصوبہ بندی کا اعتراف کرلیا۔
شہید پولیس افسر خان محمد ابڑو تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں تعینات تھا جس کا مقدمہ الزام نمبر 2025/340 تھانہ بن قاسم میں درج کیا گیا تھا، مقدمے میں دفعات 34، 302 اور 7ATA شامل ہیں، دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔