بی بی سی کی ٹیم نے چنیوٹ میں کیا دیکھا: ’ہمارا سارا غلّہ اور سامان پانی کی نذر ہو گیا‘

پاکستان کے صوبے پنجاب کے علاقے چنیوٹ میں 144 موزہ جات زیر آب آئے ہیں۔ یہاں ریسکیو 1122 کو مدد کے لیے کالز موصول ہوئی تھیں۔ بی بی سی کی ٹیم ریسکیو اہلکاروں کے ہمراہ ان علاقوں تک گئی جہاں مرکزی سڑک سے کم از کم سات کلومیٹر اندر جا کر بہت سے گاؤں آتے ہیں۔ ہر گاؤں میں تقریباً 100 کے قریب گھر ہیں۔
  • پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران 30 اموات کی تصدیق کی ہے
  • ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر ماساتو کانڈا نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے
  • پاکستان کے صوبہ سندھ میں آئندہ دنوں میں سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر شمالی اضلاع میں 72 اور جنوبی اضلاع میں 106 ریسکیو کشتیاں تعینات کر دی گئی ہیں
  • سندھ کے صوبائی وزیر کے مطابق گڈو میں پہلے سے دو لاکھ کیوسکس پانی موجود ہے اور سپر فلڈ کی تیاری کے تحت آٹھ لاکھ کیوسکس سے زائد پانی کی آمد متوقع ہے
  • این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ تین لاکھ 85 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا ہے جو گذشتہ تین دہائیوں کی بلند ترین سطح قرار دی جا رہی ہے
  • صوبہ پنجاب میں مون سون کی بارشوں کا نواں سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور دو ستمبر تک جاری رہے گا
  • گوجرانوالہ، لاہور اور گجرات ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ 12 سے 18 گھنٹوں میں شدید بارش کا امکان ہے
  • سیلاب اور بارشوں کے باعث متاثرہ علاقوں میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں

بی بی سی کی ٹیم نے چنیوٹ میں کیا دیکھا: ’ہمارا سارا غلّہ اور سامان پانی کی نذر ہو گیا‘


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US