ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلہ کان کے اندر مٹی کا تودہ گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک کانکن جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
لیویز کنٹرول کے مطابق حادثہ شاہرگ میں ملک کول کمپنی کے پیٹی ٹھیکیدار ولی داد کی کان میں پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق کانکن کی لاش اور زخمی کو کان سے نکال کر شاہرگ اسپتال منتقل کردیا، جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔