سعودی عرب سے سنگین مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

image

اسلام آباد : فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) این سی بی انٹرپول نے قتل کے مقدمے میں 11 سال سے مفرور اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم شبیر محمد کے خلاف فیصل آباد کے تھانہ غلام محمد آباد میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ملزم 11 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب اور بیرونِ ملک فرار ہوگیا تھا۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، جس کے بعد انٹرپول ریاض کے تعاون سے کارروائی عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ملزم کو سعودی عرب سے اسلام آباد منتقل کر کے ایف آئی اے امیگریشن نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول ریاض کے درمیان قریبی رابطہ کاری اور بروقت اقدامات کے باعث ممکن ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US