کمپٹیشن کمیشن نے ایل ڈی آئی آپریٹرز سے 50 کروڑ روپے جرمانہ وصول کرلیا

image

اسلام آباد : کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے ایل ڈی آئی آپریٹرز (Long Distance International Operators) سے 50 کروڑ روپے کا جرمانہ ریکور کرلیا ہے۔

اس حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل نے 46 کروڑ روپے جبکہ لنک ڈاٹ نیٹ نے ساڑھے 3 کروڑ روپے جمع کروا دیئے ہیں۔

کمپٹیشن ٹربیونل نے پہلے ہی آئی سی ایچ (International Clearing House) معاہدے کو غیر قانونی قرار دیا تھا، جس کے تحت ایل ڈی آئی آپریٹرز پر کارٹل کے دوران حاصل شدہ ریونیو کا 2 فیصد بطور جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ دیگر آپریٹرز سے ریکوری کا عمل بھی جاری ہے۔

چیئرمین کمپٹیشن کمیشن ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا ہے کہ کاروباری فورمز کو قیمتوں کے تعین کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کمپٹیشن قانون پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا اور کسی بھی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ آئی سی ایچ معاہدہ متعارف کرانے کے بعد ایل ڈی آئی آپریٹرز پر کال ریٹس کو غیر قانونی طور پر بڑھانے اور مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد ہوا تھا۔ کمپٹیشن کمیشن نے اس خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے جرمانے نافذ کیے، جس کی وصولی کا عمل اب مرحلہ وار مکمل کیا جارہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US