پاکستان میں آج چاند گرہن کا نظارہ کیا جائے گا

image

اسلام آباد : پاکستان میں رواں سال کا اہم فلکیاتی منظر، چاند گرہن، 7 ستمبر کو رات کے وقت دیکھا جاسکے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق یہ گرہن مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ گرہن کا درمیانی اور سب سے نمایاں مرحلہ رات 11 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، جس کے دوران چاند سیاہ سایے میں ڈھک جائے گا اور ایک دلچسپ منظر پیش کرے گا۔ یہ فلکیاتی مظہر رات 1 بج کر 55 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔

چاند گرہن کا یہ مرحلہ پاکستان سمیت ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور دنیا کے دیگر خطوں میں بھی دیکھا جاسکے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گرہن کے دوران چاند سرخی مائل یا تانبے کے رنگ کا بھی دکھائی دے سکتا ہے، جو زمین کے فضائی اثرات کی وجہ سے ہوتا ہے۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق یہ گرہن مکمل طور پر محفوظ ہوتا ہے اور اسے دیکھنے کے لیے کسی خصوصی چشمے یا آلات کی ضرورت نہیں۔ شہری کھلی فضا اور کم روشنی والی جگہوں سے اس خوبصورت منظر کا مشاہدہ کرسکیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US