سامعہ حجاب اغوا کیس، تفتیش میں ہوشربا انکشافات، کئی شخصیات پر کڑی نظر

image

اسلام آباد : مشہور ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اغوا کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا۔ کیس کی تفتیش کے دوران ایسے ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں جو نہ صرف عوامی سطح پر تشویش کا باعث ہیں بلکہ اعلیٰ حکومتی اداروں کو بھی متحرک کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے کہا ہے کہ انکشافات اتنے حساس اور سنگین نوعیت کے ہیں کہ انہیں نہ بیان کیا جا سکتا ہے، نہ نشر کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی عوامی طور پر سنا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ نے معاملے کی سنگینی کے پیش نظر فوری طور پر ریکارڈ طلب کرلیا ہے اور کیس میں مزید سخت دفعات شامل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس پیش رفت کے بعد یہ کیس ایک عام اغوا کیس سے بڑھ کر ایک بڑے سوشل اور قانونی چیلنج کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے اور بعض شخصیات کے کردار کی بھی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے۔

ادھر، وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اس کیس کے حوالے سے پھیلنے والی ہائپ نے نہ صرف عوام بلکہ ریاستی اداروں کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کیس کی حساس نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ دنوں میں مزید بڑی گرفتاریاں اور اہم پیش رفت متوقع ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US