افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے قافلے میں شامل 23 سالہ افغان خاتون حمیرا نے آضاخیل کے مقام پر بیٹی کو جنم دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق افغانستان کے شہر ثمرخیل جلال آباد جانے والے قافلے میں شامل حمیرا کو اچانک زچگی کی تکلیف لاحق ہوئی۔ قافلے کے قریب واقع ایک مقامی گھر میں خاتون کو منتقل کیا گیا، جہاں مقامی پاکستانی خواتین نے محفوظ زچگی کو ممکن بنایا۔
ذرائع کے مطابق نومولود بچی اور اس کی والدہ دونوں صحت مند ہیں۔ افغان بزرگ کے مطابق پاکستانیوں نے جو خدمت اور تعاون ہمارے ساتھ کیا ہے، ہم اس کا شکریہ ادا نہیں کرسکتے۔