ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل، کراچی میں بارش کا امکان

image

ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم اب بھارت کے جنوب مغربی راجستھان پر موجود ہے، سٹم کے زیر اثر سندھ میں مضبوط مون سون ہوائیں داخل ہو رہی ہیں۔

کراچی میں آج شام سے 11 ستمبر تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ تھر پار کر، عمر کوٹ، میر پور خاص، سانگھڑ، خیرپور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہید بینظیر آباد، دادو، مٹیاری میں 11 ستمبر تک وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے جبکہ ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہیار، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، سجاول اور جامشورو میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق شکارپور، کشمور، سکھر، جیکب آباد اور گھوٹکی میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی، ٹھٹہ، بدین، سجاول اور حیدرآباد کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ دوسری جانب میر پور خاص، شہید بینظیر آباد، تھر پار کر، خیرپور، سکھر اور لاڑکانہ میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ موجود ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US