گوجر خان میں محکمہ لائیو اسٹاک کی بڑی کارروائی، 208 ٹن گندم برآمد

image

راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کی ہدایت پر بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ محکمہ کی ٹیم نے جاتلی کے علاقے میں واقع ایک فیڈ مل پر چھاپہ مارا جس دوران بھاری مقدار میں گندم برآمد کی گئی۔

کارروائی کے دوران 208 ٹن گندم ذخیرہ کی ہوئی پائی گئی، جسے فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔ محکمہ لائیو اسٹاک نے گندم کا گودام سیل کر دیا ہے جو تاحکمِ ثانی بند رہے گا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گودام میں ذخیرہ اندوزی کی گئی تھی جس کے باعث آٹے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ اس مصنوعی مہنگائی کی وجہ سے آٹا فی تھیلا 850 روپے مہنگا فروخت کیا جا رہا تھا، جس نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر رکھا تھا۔

ترجمان محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US