وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نو ستمبر کو گدو بیراج پر سیلابی پانی اپنے عروج پر ہو گا۔ ادھر ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے 9 ستمبر تک پنجاب کے دریاؤں راوی، ستلج اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
- پاکستان کے صوبہ پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید اور طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے
- ریلیف کمشنر پنجاب نے 9 ستمبر تک پنجاب کے دریاؤں راوی، ستلج اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے
- اب تک اس سیلاب سے 41 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ سیلابی صورتحال کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 56 ہے
- ادھر یوکرین کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ کے دوران روسی حملوں میں پہلی بار یوکرینی حکومت کی مرکزی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے
پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی برقرار، سندھ میں ’آٹھ لاکھ کیوسک کے سیلابی ریلے‘ کی تیاری