بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں کا 11 ستمبر کو ایک اور احتجاجی تحریک کا اعلان

image

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے اپوزیشن جماعتوں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے آج کے تاریخی احتجاج کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ ظلم اور جبر پر مزید خاموش نہیں رہیں گے۔

ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم بلوچستان کے عوام کو اس عظیم الشان احتجاج پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردار عطاء اللہ مینگل تمام مظلوم قوموں کے لیڈر تھے، جن کی وفات کے بعد بھی ان کے نظریات نے مظلوموں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اعلان کیا کہ بلوچستان کی تمام اپوزیشن جماعتیں 11 ستمبر کو صوبے بھر میں ایک اور طوفانی احتجاج کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج ظلم، جبر، ناانصافی اور استحصالی نظام کے خلاف جاری رہے گا۔

اس موقع پر آغا حسن بلوچ، اختر حسین لانگو، اصغر خان اچکزئی، رؤف لالہ، داؤد شاہ کاکڑ، اسلم بلوچ اور دیگر اپوزیشن رہنما بھی موجود تھے، جنہوں نے ساجد ترین ایڈووکیٹ کے مؤقف کی مکمل تائید کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US